لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ لوکل باڈیز جمہوریت کا تیسرا اہم ستون ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، تحریکِ انصاف اور مجلس وحدت مسلمین نے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہاکہ ہم نے برطانیہ سے یہ قانون لیاہے، جہاں ججز بسوں میں سفر کرتے ہیں،اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم آزاد ملک ہیں،ہمارا اپنا قانون ہے، ہمارے ججز کے پاس جوڈیشل ریویو کا اختیار ہے، جبکہ لوکل باڈیز جمہوریت کا تیسرا اہم ستون ہیں،کیس کی مزید سماعت کل پھر ہو گی۔