این جی پی ایف کا پیش کردہ بلدیاتی نظام ملک و قوم کے تحفظ و ترقی کا ضامن ہے عمران چنگیزی
Posted on August 19, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی ایسا کوئی بھی بلدیاتی نظام جو عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں اختیارو اقتدار میں شراکت کے ساتھ اپنے منتخب نمائندوں کے احتساب کا حق فراہم نہ کرے موجودہ حالات میں عوام کیلئے کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہوسکتا جبکہ کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال عوام کے استحصال اور طبقاتی تضاد کے بعد عوام میں پھیلنے والی مایوسی کے باعث بڑھنے والی لاقانونیت و دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے۔
کہ عوام کو غلام بنانے کیلئے وضع کئے جانے والے بلدیاتی نظام کو رائج کرنے کی بجائے ایسا نظام لایا جائے جو عوام کو تمام مسائل کے حل کے ساتھ جانی مالی سماجی ثقافتی سیاسی اور اقتصادی تحفظ کی ضمانت فراہم کرنے کے ساتھ لسانیت و تعصب کرپشن و کمیشن دہشتگردی و جرائم اور قومی بحرانوں کے خاتمے کا بھی ضامن ثابت ہو۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں پائے جانے والے اختلافات و تحفظات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ این جی پی ایف قومی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے والے ایسے بلدیاتی نظام کا خاکہ پیش کرچکی ہے۔
حقیقی معنوں میں پاکستان کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرکے قوم کو فلاح ترقی خوشحالی اور تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے اسلئے این جی پی ایف کی پیش کردہ اس بلدیاتی نظام کو ملک بھر میں رائج کرکے عوام تک جمہوریت کے ثمرات و فوائد پہنچائے جائیں۔