غیر رجسٹرڈ ٹورنامنٹ میں سیکریٹری ایسٹ کی شرکت غیر قانونی ہے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے سنیئر وائس چیئرمین و معروف فٹ بال آرگنائزرامیر محمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک غیر رجسٹرڈ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ اور ممبر اجمل خٹک کی شرکت پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے قبل ڈسٹرکٹ ایسٹ کے قائمقام صدر عبدالعزیز نے اپنے ایک اخباری بیان میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی فٹ بال کلبوں اور کھلاڑیوں کو یہ باور کرایا تھا کہ وہ غیر رجسٹرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت سے اجتناب کریں ورنہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

امیر محمد خان نے کہا کہ مگر افسوس کے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایسٹ میں منعقدہ ایک غیر رجسٹرڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ اور ممبر اجمل خٹک کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے قائمقام صدر عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ اور ممبر اجمل خٹک کے خلاف غیر قانونی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لاکر مذکورہ افراد کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔