لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جمہوری اقدار اور اس کے تسلسل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک وقوم کو انتشار اور انار کی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ہم غیر آئینی اور غیر جمہوری تبدیلی کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرتے۔ اسمبلیوں کواپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔
پوری دنیا میں ہمارے سیاستدانوں کا تماشاد کھایا جا رہاہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ ہیجانی کیفیت میں فریقین کی جانب سے غیر لچک دارانہ رویہ ملک وقوم کے لئے نقصان کاباعث ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت وبربریت اور ظالمانہ بمباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیاگیا ہے۔ پوری دنیا نے اسرائیل کی اس غنڈہ گردی اور فسطائیت پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ پوری مسلم دنیا متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرے۔