گوجرانوالہ : عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید نور الحسن شاہ بخاری اور پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری کے 62واں دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی 23,23 نومبر کو منعقد ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آج 19نومبر دن 10بجے آستانہ عالیہ حضرت کیلیانواکہ شریف میں بزم نقشبندیہ کیلانیہ کا اہم اجلاس ہو گا۔
اولیائے کرام کے مشن کو فروغ دے کر اسلام کے روشن حقیقی تصور کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین الحاج پیر سید عظمت علی شا بخاری نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنی اتحاد کونسل الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اولیائے کرام کے آستانے روحانیت اور رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔جہاں سے روحانی فیض کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجدار روحانیت حضرت پیر سید نور الحسن شاہ بخاری نے اپنی زندگی دین اسلام کی اشاعت و سربلندی،احیائے سنت معاشرے کی روحانی اصلاح اور گمراہی کے خاتمے کیلئے وقف کیے رکھی۔آپ نے ضلع گوجرنوالہ کی بستی حضرت کیلیانوالہ شریف کو اپنا مسکن بنا کر بے شمار ویران دلوں میں محبت خداوندی اور عشق رسول کی لازوال شمع روشن کر کے لافانی اجالے بکھیر دے۔علم و حکمت کے جواہر تقسیم کیے فیض کے دریا بہائے آپ نے مردہ دلوں کو نئی زندگی بخشی اور گمشتگان راہ کو نشان منزل دیا۔آپ سنت نبوی کو عملی نمونہ اور شریعت اسلامیہ کے عظیم پاسدار تھے۔