نور محمد پنجہ ہر دلعزیز سیاسی و سماجی رہنماء تھے ، گجراتی قومی موومنٹ
Posted on February 10, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی ( پ ر ) جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والی پٹنی برادری کی مرکزی قیادت اور گجراتی قومی موومنٹ کے مرکزی قائدین میں شامل گجراتی برادری کے سینئر رہنما و معروف سماجی شخصیت نور محمد پنجہ کی رحلت پر ان کے ایصال ثواب کیلئے گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں فاتحہ خوانی و دعا کے بعد ریاست جونا گڑھ کے والی ہزہائی نیس نواب جہانگیر خانجی ، سابق صوبائی وزیر کے ایس مجاہد بلوچ ، جونا گڑھ فیڈریشن کے سابق صدر فاروق کمال ، میمن رہنماء صدیق ٹیڈی ، مچھیارا جماعت کے رہنما نور محمد غازی ، ایشوریا جماعت اسمٰعیل جونیجو ،کاٹھیاواڑ سپریم کونسل کے سربراہ عبدالرزاق ہنگورجہ ، محمد حسین ، ایڈوکیٹ یاسین مہران والا ، صدیق بلو ایڈوکیٹ ، نور محمد وارثی ، اقبال چاند اورگجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جونا گڑھ کی برادریوں کو یکجا و متحد رکھنے کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی تھی اور تمام برادریوں کیلئے معتبر غیر متنازعہ و غیر جانبدار ایسے رہنماء تھے۔
جنہوں نے خدمت و دیانت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا تھا۔ ان کی رحلت سے گجراتی بولنے والی تمام برادریوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔