نوری گیٹ چرچ میں پرچم کشائی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

Noori Gate Church

Noori Gate Church

سرگودھا (جیوڈیسک) یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب نوری گیٹ چرچ میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او ثاقب منان، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیزاور پادری ظفر اختر، یوسف بھٹی سمیت مسیحی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ڈی سی او ثاقب منان نے کہا کہ پاکستان کی تحریک میں تمام اقلیتوں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔

آزادی کے بعد ہر مشکل میں کرسچین کمیونٹی نے پاکستان کی بقاء کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔بعد ازاں ڈی سی او، پادری ظفر اختر اور نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر ملکی بقاء و سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔مسیحی برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنا کردار کرتے رہیں گے۔