مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان ، نظام زندگی منجمد

Blizzards

Blizzards

واشنگٹں (جیوڈیسک) مشرقی امریکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر کے رکھ دیا ، ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

کینیڈا سے آنے والی سرد ہواؤں اور برفباری نے اٹلانٹا، واشنگٹن ڈی سی ، منی سوٹا ، ڈیکوٹا سمیت امریکا کی متعدد ریاستوں کو جما دیا ہے ۔ سڑکوں پر کئی انچ برف پڑنے سے ڈرائیور حضرات کے لیے گاڑی چلانا مشکل ہو گیا ، متعدد علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ، محکمہ موسمیات نے برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔