شمالی امریکا ، برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

Ice Storm North America

Ice Storm North America

شمالی امریکا(جیوڈیسک)شمالی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگئیں جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ اور اسکول بند کر دئیے گئے۔برفباری سے ہونے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

برفانی طوفان کے باعث شمالی امریکا کے علاقے گریٹ پلین نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ شدید برف باری سے ان علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور بہت سے علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

ریاست میسوری میں آمدورفت میں مشکلات اور بجلی کی بندش کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ریاست کنساس کے گورنر نے طوفان کی وجہ سے سرکاری دفاتر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ طوفان کے باعث کنساس شہر میں ہر ایک گھنٹے میں پانچ سے آٹھ سینٹی میٹر برف باری ریکارڑ کی گئی جس کی وجہ سے نوے فیصد سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

شاہراوں پر کئی حادثات بھی پیش آئے۔نیشنل ویدر سروس کی پیشگوئی کے مطابق طوفان نے امریکا کے مشرق کی جانب رخ موڑا ہے جس کی وجہ سے مشرقی ٹکساس سے جارجیا تک شدید طوفان کا امکان ہے۔