نیویارک(جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر آئرن مین تھری کا راج ہے۔فلم نے ساڑھے 17 کروڑ ڈالر کما لیے۔آئرن مین سیریز کی تیسری فلم امریکی باکس آفس پر 175.3ملین ڈالر کا بزنس کرکے پہلے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔
اب تک پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز دی ایونجرز کے پاس ہے، اس نے پہلے ہفتے میں 20کروڑ 74لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے یہ رکارڈ قائم کیا تھا، تاہم جس طرح آئرن مین تھری کا بزنس چل رہا ہے، تجزیہ کاروں کا خیال ہے یہ دی ایونجرز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر ایکشن کامیڈی فلم پین این گین رہی جس کے 76لاکھ ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔