بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں چار بم دھماکوں میں 34فراد ہلاک ہو گئے۔
بغداد کے نواحی علاقے گورایات Gorayaat میں کار بم دھماکا ہوا، جس میں 15 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے، دھماکے کی شدت کی وجہ سے مکانات اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بجلی کےکھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
گزشتہ روز شہر کے اندر اور باہر 4 بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی۔ کسی تنظیم کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔