شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری،گلگت میں بارش کی پیش گوئی

Quetta Rain

Quetta Rain

کوئٹہ(جیوڈیسک) شمالی بلوچستان میں چو تھے روزبھی بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت،موسی خیل اور ہرنائی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ ان علاقوں میں چار روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور کئی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہورہی ہے۔

ادھر مالاکنڈ کے بالائی علاقوں میں آج بادل چھائے رہے۔تاہم سندھ اور پنجاب کے شہروں میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا۔آج ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔