ابوجا (جیوڈیسک) شمال مشرقی نائیجریا کی مارکیٹ میں عید کی شاپنگ کے دوران 2بم دھماکوں میں 49افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر گامبے میں دھماکے اس وقت ہوئے، جب عید کی خریداری کے لیے لوگوں کا رش تھا۔ حکام کے مطابق پہلا دھماکا خریداروں سے بھرے جوتوں کی دکان کے باہر ہوا، جس کے چند منٹ بعد ہی دوسرا دھماکا بھی ہوگیا۔
دونوں دھماکوں میں 49افراد ہلاک اور 71زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد دکانداروں اور خریداروں نے مل کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور کسی گروپ یا تنظیم نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔