دمشق (جیوڈیسک) شمال مشرقی شام میں دو خود کش بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ،دھماکوں میں کرد علاقے میں 2 ریستوران کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود دھماکے ترکی کی سرحد کے ساتھ کرد علاقے قامشلی میں ہوئے۔ جن میں دو ریستوران کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکوں میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ شہر میں تیسرا دھماکا بھی سنا گیا۔ تاہم اس دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔