شمالی انڈیا (جیوڈیسک) کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں مانواز باغیوں نے میلے میں نہتے افراد پر حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ انڈیا میں ایک مرتبہ پھر ما نواز باغیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین واقعہ شمالی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک گاں میں ہوا۔ جسمیں ما نواز باغیوں نے ایک فیسٹیول میں شریک معصوم لوگوں پراچانک حملہ کردیا اس حملے میں دو خواتین سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو فورا سول ھسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔