بیلفاسٹ (جیوڈیسک) شمالی آئرلینڈ میں اورنج ڈے پریڈ کے دوسرے روز بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں۔آئرلینڈ میں مظاہرین کے ایک گروپ نے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کی۔ پولیس پرپیٹرول بم ، پتھر اور بوتلیں پھینکیں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔ مظاہروں کے دوران 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پروٹیسٹنٹ اور کیتھولک گروپوں کے درمیان 1998 سے ہر سال اورنج ڈے پریڈ جھڑپیں ہوتی ہیں۔