کراچی (پ ر) صدرپبلک ایڈکمیٹی جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی محمدعمران بیگ نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C-3 کی سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں گٹر اور سیوریج لائنیں چوک ہونے سے گندا پانی جمع ہے، جا بجا گٹر ابلنے سے شہریوں کو مشکلات کا سا منا ہے۔
تعفن سے سانس لینا محال ہوگیا، گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی ہفتوں جمع رہتا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ اورادارہ فراہمی ونکاسی آب کی انتظامیہ سیوریج نظام کی مرمت اور بحالی میں سنجیدہ نہیں۔ گندگی، غلاظت اورسیور یج کے نا قص انتظام کے باعت علاقہ مکین ابترصورتحال سے دوچارہے، سیوریج کا تباہ نظام عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے۔ نارتھ کراچی 5C-3کے مکینوںکو سخت مشکلات کا سامنا ہے، گٹر کا پانی سڑکوں پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ جامع مسجد عمر بن عبدالعزیز کے نمازیوں، گلوبل اکیڈمی اسکول کے طلبہ، اربن ہیلتھ سینٹرکو جانے والے مریض، خواتین اور راہگیروں کے لئے یہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ محمد عمران بیگ نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C-3میں سیوریج کا نظام ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے۔۔