نارتھ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے۔ نارتھ کراچی میں پاورہاؤس چورنگی کےقریب پولیس ناکےپرپولیس اہلکاروں نے اشارے پر نہ رکنے پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر چھیپا کے دو ریسکیو اہل کار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد شہریوں نے پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہو گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔