نارتھ کیرو لائنا، ایک شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

North Carolina

North Carolina

شمالی کیرولائنا (جیوڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ شمالی کیرولائنا کے شہر گرین ول کے پولیس چیف حسان عدن کے مطابق حملہ آور نے مقامی اسٹور کے باہر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کر دیا۔

پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آور نے ان پر بھی فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حمہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت نہیں ہو سکی اور واقعے کے محرکات کا بھی اب تک پتا نہیں چلایا جا سکا۔