شمالی کوریا کا 2 شارٹ رینج میزائلوں کا تجربہ

Missiles

Missiles

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جاپان کے قریب اپنے مشرقی ساحلوں میں دوشارٹ رینج میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریااور جاپان نے ان تجربوں کی شدید مذمت کی ہے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں ان تجربوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل عین اس وقت داغے ہیں جب چینی صدر جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ دونوں میزائل ایک سو اسی کلو میٹر فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ تیسرا میزائل تجربہ تھا۔ جاپان نے بھی ان تجربوں کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔