واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کِم جانگ اُن کی ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بھی بات ہو گی۔
امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے وعدہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات میں جوہری ہتھیار اور ان کے مستقبل کے بارے میں بھی بات ہو گی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی خفیہ تیاریاں جاری ہیں۔
تاریخ اور مقام کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ یہ ملاقات مئی میں متوقع ہے۔ اس سے پہلے کسی امریکی صدر نے شمالی کوریائی سربراہ سے ملاقات نہیں کی۔