پیونگ یانگ (جیوڈیسک) چین نے شمالی کوریا اور امریکہ کی طرف سے تناؤ کے خاتمے کے لیے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی ملاقات ایک انتہائی مثبت قدم ہو گا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب شمالی کوریا نے اپنے میزائل اور جوہری پروگرام کو ترک کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ پیر کے روز ہی جنوبی کوریا کا ایک وفد پیونگ یانگ میں کم جونگ اُن سے ملا تھا جس دوران دو نوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی گئی تھی۔