واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان لفظی جنگ عروج پر، امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جنرل مک ماسٹر کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کو جنگ کی وارننگ دے دی۔
سپین کے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر حملے کیلئے تیار ہیں۔ جنگ ہوئی تو یہ پیانگ یانگ کیلئے تباہ کن ہو گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تاہم ناگزیر حالات میں آپشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
اس موقع پر اسپین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف عالمی پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا۔