کراچی (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیا جس نے 8 سوکلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے مشرقی ساحل پر سمندر میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ کم جونگ کے بیان کے ایک دن بعد کیا گیا جن میں انہوںنے مزید ایٹمی وار ہیڈ اور میزائل تجربوں کا حکم دیا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق جنوب مغربی سرحد کے قریب سکچون سے یہ میزائل فائر کیا گیا جس نے8سوکلومیٹر(5سو میل) کے فاصلے پر مشرقی سمندر میں گرا،اس مقام کو’ سی آف جاپان‘ بھی کہا جاتاہے۔