شمالی کوریا کا دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

Missile

Missile

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے سک چون Sukchon کے علاقے سے 2 نوڈونگ بیلسٹک میزائل سمندر میں فائر کئے۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے یہ میزائل 650 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ ایسے وقت میں کیا ہے جب جاپانی وزیر اعظم کو آج امریکی صدر کے ساتھ جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کرنی ہے۔