پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل سے 2 بیلسٹک میزائل داغے جو مشرق میں 500 کلو میٹر کے فاصلے پر سمندر میں گرے ہیں۔
شمالی کوریا نے میزائل کے حالیہ تجربات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف مسلح احتجاج قرار دیا ہے۔ پیانگ یانگ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے مخالفین باز نہ آئے وہ ان پر بے رحمانہ حملے کرے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے جس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں گزشتہ 60 برسوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔