پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، امریکہ کا اظہار تشویش
شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے سک چون کے علاقے سے 2 نوڈونگ بیلسٹک میزائل سمندر میں فائر کئے۔
درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے یہ میزائل 650 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ ایسے وقت میں کیا ہے جب جاپانی وزیراعظم کو امریکی صدر کے ساتھ جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کرنی ہے۔
ادھر امریکی محکمہ خا رجہ نے ان میزائل تجربات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں مزید اشتعال پیدا ہو گا۔ اس معاملے پر امریکہ نے سلامتی کونسل سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کر رکھا ہے تاکہ اس اقدام کے خلاف مناسب اقدام اٹھایا جا سکے۔