شمالی کوریا کے خلاف چین، جنوبی کوریا اور جاپان اپنا کردار ادا کرے: امریکہ کا مطالبہ
Posted on August 1, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Nikki Haley
واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے جمعے کے روز شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد چین سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیلی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ چین کو اب اس سلسلے میں سنجیدگی سے قدم اٹھانا چاہیئے کیونکہ سلامتی کونسل اس معاملے میں بے بس ثابت ہو رہی ہے۔
امریکی خاتون سفیر نے کہا کہ چین ،جنوبی کوریا اور جاپان کو اپنا کردار ادا کرنے میں کوششیں تیز کرنا ہونگی کیونکہ اب یہ امریکہ کا مسئلہ نہیں رہا۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل سن 206 سے شمالی کوریا پر جوہری تجربات کی پاداش میں پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com