شمالی کوریا حالات کو انتہائی خطرناک بنا رہا ہے : چک ہیگل

Chuck Hegel

Chuck Hegel

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ چک ہیگل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا حالات کو انتہائی کشیدگی کی طرف لے جا رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا میں حالات کو انتہائی کشیدگی کی طرف لے جا رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی کوریا حالات کو انتہائی خطرناک نکتہ کی طرف لے جا رہا ہے تاہم امریکہ کسی بھی انتہائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

اسی اثنا میں امریکی فوج کے جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ فوج انتہائی حالات کے خطرات کو محسوس کرنے کیلئے تیار ہے۔ جنوبی کوریا نے بھی گزشتہ روز فوجی نگرانی کا نظام انتہائی نکتے تک بڑھا دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے مشرقی ساحل سے کم از کم درمیانے درجہ کے ایک بیلسٹک میزائل کا حملہ کرسکتا ہے۔ ادھر جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بائنگ سے خبردار کیا ہے کہ پیانگ یانگ کو کشیدگی کو بڑھانے پر اقوام متحدہ کے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔