شمالی کوریا، حکومت کا تختہ الٹنے کا الزم، 2 امریکی سیاحوں پر مقدمہ

North Korea

North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا میں حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں گرفتار 2 امریکی سیاحوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ دو امریکی شہریوں پر مجرمانہ الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ دونوں سیاحوں کو شمالی کوریا کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی سیاح ٹاڈ میلر اور جیفری فاول کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔