ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے کی اطلاعات پر جنوبی کورین انڈیکس گر گیا۔
جنوبی کورین انڈیکس میں پہلے سیشن میں ہونے والی تیزی ایٹمی دھماکے کی اطلاعات کے بعد مندی میں تبدیل ہو گئی۔ جاپان کا نکی انڈیکس دو اعشاریہ پانچ فیصد بڑھ گیا۔ مورگن اسٹینلے ایشین پیسفیک انڈیکس میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔
آسٹریلین ایس اینڈ پی انڈیکس اعشاریہ ایک فیصد بڑھ گیا۔ چین، ہانگ کانگ، تائیوان، سنگاپور ، ویت نام کی مارکیٹیں نئے سال کی تعطیلات کے باعث بدستور بند رہیں۔