جنوبی کوریا (جیوڈیسک)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشترکہ انڈسٹریل پارک تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سیول حکام نے پیونگ یانگ حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کمپلیکس میں موجود جنوبی کوریا کے شہریوں کو وہاں سے نکلنے کی اجازت ہے۔
جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پابندی کب تک رہے گی۔ حکام نے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کمپلیکس میں اس وقت جنوبی کوریا کے 861 شہری ہیں، جن کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔