شمالی کوریا کا ایک اور ایٹمی تجربہ ، اقوام متحدہ ، جنوبی کوریا کی تصدیق

North Korea

North Korea

اقوام متحدہ کے خبردار کرنے کے باوجود شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربہ کر لیا ، جنوبی کوریا نے فوج کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

شمالی کوریانے ایٹمی دھماکا شمال مشرقی علاقے میں کیا،ایٹمی تجربے کی پہلی اطلاع جاپانی حکام نے دی۔جاپانی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں سنی گئی تھر تھراہٹ زلزلہ نہیں تھا بلکہ ایٹمی تجربہ ہے۔

زلزلے کی شدت چار اعشاریہ نو تھی۔جنوبی کوریا اور اقوام متحدہ کے سفارتکار نے بھی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی تصدیق کی ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایٹمی دھماکہ چھ سے سات کلو ٹن کا تھا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے فوج کو فوری طور پر چوکس کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔ شمالی کوریا اسے قبل بھی دو ایٹمی تجربے کر چکا ہے۔