سیئول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کو ایشین ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کی آڑ میں جاپانی وزیراعظم ملک کوفوجی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔
شمالی کوریا کے اخبار روڈونگ سائمن نے سرکاری حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم ملک کا صدیوں پرانا آئین تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعے وہ جاپان کو خطے میں فوجی قوت کے طور پر سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔