شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے کورونا وائرس وباء کے سدّباب میں ناکامی کی وجہ سے حکام کو جھاڑ پِلا دی۔
شمالی کوریا مرکزی خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق کِم نے حزب اقتدار لیبر پارٹی کی پالیسی ساز جماعت عاملہ کے اجلاس میں کووِڈ۔ 19 کے خلاف جدوجہد اور طے کی گئی حفاظتی تدابیر کے اطلاق میں ناکامی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے متعلقہ حکام کو جھاڑ پِلائی ہے۔
کِم نے خطاب میں کہا ہے کہ ” اہم سرکاری امور کے ذمہ دار اعلیٰ سطحی حکام نے طویل المدت ہنگامی حالات مہم کی ضرورت کے مطابق، لیبر پارٹی کے فیصلوں کے اطلاق میں لاپرواہی برتی ہے۔ جو حکومت اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے میں بڑے پیمانے کے بحران کا اور نتیجتاً سنجیدہ نتائج کا سبب بنی ہے”۔