پیانگ یانگ (جیوڈیسک) چینی اخبار نے انکشاف کیا ہے شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ ان نے اپنے پھوپھا کو غداری کی سزا دیتے ہوئے برہنہ کر کے بھوکے کتوں کے آگے ڈال دیا تھا۔
شمالی کوریا میں گزشتہ ماہ کِم جانگ ان کے پھوپھا جانگ سونگ تھائیک کو غداری پر سزائے موت دی گئی ہے۔ وہ کِم جونگ ان کے بعد ملک کے دوسرے طاقتور ترین شخص تھے۔
حکام نے سزائے موت کے طریقے سے لوگوں کو بے خبر رکھا۔ بیجنگ کے اخبار کے مطابق جانگ اور ان کے پانچ قریبی ساتھیوں کو برہنہ کر کے ایک سو بیس شکاری کتوں کے آگے ڈالا گیا۔ کتے پانچ دن سے بھوکے تھے۔ چینی اخبار کا کہنا ہے کہ ان چھ افراد کو کتوں نے مکمل کھا لیا۔