شمالی کوریا نے تین میزائلوں کا تجربہ کر لیا، چوتھے ایٹمی تجربے کی تیاری

Missiles Experience

Missiles Experience

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) یہ میزائل تقریباً 190 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بحیرہ جاپان میں جا گرے۔ یہ نہیں بتایا گیا آیا یہ کس قسم کے میزائل کا تجربہ تھا اور کیا یہ کسی نئے ہتھیار کا تجربہ تھا۔

ان اطلاعات پر شمالی کوریا نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس سے قبل اسی سال امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران، شمالی کوریا نے متعدد راکٹوں کا تجربہ کیا تھا، جن میں متوسط فاصلے کے میزائل شامل تھے۔

حالیہ میزائل تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یہ وسیع تر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شمالی کوریا چوتھے زیر زمیں جوہری ہتھیار کے تجربے کی تیاریاں کر رہا ہے۔