سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جدید ترین ہائیڈروجن بم تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ بم بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے ذریعے لانچ کیا جا سکتا ہے، شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رہنما کم جونگ اُن کی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ ہائیڈروجن بم کا معائنہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ شمالی کوریا کے اس دعویٰ کی کسی دوسرے ذریعہ سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت میں جدت لایا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کو اتنا چھوٹا کر سکا ہے کہ ان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکے۔