شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے پر عالمی برادری کی شدید مذمت

North Korea

North Korea

عالمی برداری نے شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ اشتعال انگیز اور امن کے لئے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے خطے کے امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

شمالی کوریا کے پڑوسی ممالک جنوبی کوریا اورجاپان نے شمالی کوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بین الاقوامی برداری سے شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جاپان شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ جنوبی کوریا نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔۔ چین اور روس نے بھی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت کی ہے۔