پیانگ یانگ / واشنگٹن (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جوہری تجربے بند کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایک معاہدے اور واشنگٹن اور سیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کردے گا۔
شمالی کوریاکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب بھی جزیرہ نماکوریااور شمال مشرقی ایشیامیں امن واستحکام کے قیام کیلیے تمام تجاویزقابل عمل ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ امریکا سے امن معاہدے اورمشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے ہم اپنے جوہری تجربات کو بند کردیں گے۔
شمالی کوریا کاکہناہے کہ وہ امریکاکے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اور سیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کر دے گا۔ ماضی میں پیانگ یانگ کی طرف سے کی گئی ایسی ہی پیشکشوں کو امریکا اور جنوبی کوریا مسترد کر چکے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ پیشکش نہیں سنی، جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہماری بہت اہم اتحادی عزم موجود ہے جسے ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں واشنگٹن اپنے اتحادی جنوبی کوریا کے تحفظ اور جزیرہ نما میں سلامتی کیلیے پرعزم ہے۔