سیول (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کی منظوری کے کچھ گھنٹوں بعد ہی شمالی کوریا نے 6 پراجیکٹائلز سمندر میں فائر کئے۔
سیول حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحلی علاقے سے کم فاصلے کے 6 پراجیکٹائلز سمندر میں فائر کئے ہیں، جنوبی کورین وزارت دفاع کے مطابق یہ پراجیکٹائلز 100 سے 150 کلومیٹر تک فضا میں رہنے کے بعد سمندر میں گرے۔
سیول حکام کے مطابق یہ پراجیکٹائلز میزائل یا راکٹ ہو سکتے ہیں۔ کچھ گھنٹے قبل ہی اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریاکی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی پر سخت پابندیاں لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔