شمالی کوریا اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے،بان کی مون

Ban Ki-Moon

Ban Ki-Moon

نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک اقوام متحد ہ کے سربراہ بان کی مون نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے اور اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ تعطل کے شکار مذاکرت بحال کرے۔

بان کی مون کا یہ رد عمل شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز داغے گئے تین میزائل کے بعد سامنے آیا ہے۔