پیانگ یانگ (جیوڈیسک) کبھی پڑوسی ملک سے جھگڑا تو کبھی امریکا سے تو تو میں میں، شمالی کوریا میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہے، پیانگ یانگ میں عوام نے حکمراں جماعت کی گولڈن جوبلی شاندار طریقے سے منائی۔
پیانگ یانگ کی فضا میں تالیوں اور نغموں کی صداوں سے گونجتی رہی، جب کہ مسرور عوام محو رقص ہیں، شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے قیام کی گولڈن جوبلی پر ملک بھر میں جشن کا سماں تھا، جس میں پارٹی ورکرز کے ساتھ عوام بھی پیش پیش ہیں۔
جشن کے دوران بچوں، بڑوں کا جوش بھی دیکھنے والا تھا، جس نے ماحول مزید رنگین بنا دیا۔