سیئول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ شروع ہونے والے امن مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا مخالف پروپیگنڈا پرمبنی پرچیوں کی ہوائی تقسیم اور سرحد پار پر فائرنگ ان کے درمیان آمدہ مذاکرات کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔
دونوں ممالک نے ایک ہفتہ قبل اعلیٰ سطح پر باضابطہ مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیا تھا جو کہ گزشتہ 7ماہ سے جمود کا شکار تھے۔