پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو کوریائی اتحاد کیلئے اقدامات کی تجویز دی ہے۔
اس بارے میں شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ دو کوریائی ریاستوں پر مشتمل ایک وفاقی ریاست کا قیام ممکن ہے بشرطیکہ نئی ریاست میں دو مختلف سماجی نظام اور نظریات برقرار رہیں۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر شمالی کوریا نے تجویز پیش کی ہے کہ مخالفت اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کا خاتمہ کیا جائے اور دو کوریائی ریاستوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جائیں۔
پیانگ یانگ کا موقف ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کو چاہئے کہ وہ ایسے منصوبے پیش کریں جو کوریائی قوم کے مفاد میں ہوں تاکہ بقائے باہمی، خوشحالی اور مشترکہ مفادات کو یقینی بنایا جا سکے۔