پیانگ یانگ(جیوڈیسک)شمالی کوریا نے تھرمو نیو کلیئر جنگ ہائیڈروجن بم سے حملے کی دھمکی دیتے ہوئے غیر ملکیوں کو جنوبی کوریا سے نکل جانے کا کہا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے غیر ملکی سفیروں کو بھی اسی قسم کی ہدایات دی گئی ہیں۔
وہ ان کی حفاظت کے ضمانت نہیں دے سکتے ۔شمالی کوریا کے عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر جنگ کا آغاز ہوا تو کسی کی جان کی ضمانت نہیں دے سکتے۔جنوبی کوریا میں غیر ملکی کمپنیوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ غیر ملکی شہری ملک چھوڑ دیں۔