پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نےمشرقی ساحل پر دو بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے صبح پانچ بجے مشرقی سمندر میں دو بیلسٹک میزائل داغے تاہم ان کے بارے میں سرکاری طور پر مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ شارٹ رینج اسکڈ میزائل ہیں جو 500 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔تین دن قبل بھی شمالی کوریا کی جانب سے ایسے ہی تین شارٹ رینج میزائل فائر کیے گئے تھے