واشنگٹن (جیوڈیسک) خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔ امریکی فوج کے صدر دفتر پینٹاگون میں امریکی فوج کے جنرل کرٹس اسکیپے کا ایک خصوصی میٹنگ میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایسے میزائل تیار کر سکتا ہے۔
جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہو سکتے ہیں۔ جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اِن میزائلوں کی پہنچ امریکی شہروں تک ممکن ہو گی۔ جنرل اسکیپے روٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ٹیسٹ نہیں کیے ہیں۔
اِس باعث جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائلوں کے انتہائی موثر ہونے پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔ جنرل کرٹس اسکیپے روٹی جنوبی کوریا میں متعین امریکی افواج کے کمانڈر ہیں۔ امریکی جنرل نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو ایک بڑی فوجی وہیکل سے داغ سکے گا اور اس طرح ایسے میزائل کو سیٹلائٹ سے مانیٹر کرنا خاصا دشوار ہو سکتا ہے۔