یانگ (جیوڈیسک) یانگ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے شہر کائی سونگ کو عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے ثقافت و تعلیم یونیسکو نے شہر میں دسویں صدی عیسوی میں قائم کی جانے والی بارہ جگہوں کے خصوصی طور پر نام لیے ہیں۔
جن میں ایک محل، ایک سکول اور دفاعی دیواریں شامل ہیں۔ کائی سونگ میں شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ صنعتی زون بھی ہے جو اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان، کشیدگی کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے اس فیصلے کے اعلان کے وقت شمالی کوریا کے نمائندے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور تالیاں بجانے لگے۔