پیانگ یانگ (جیوڈیسک) سابق رہنما کم جونگ دوئم کی 74 ویں سالگرہ پر شمالی کوریا میں مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،جس میں عوام کے ساتھ ساتھ غیرملکی بھی موجود ہیں۔
کم جونگ دوئم کی 74 ویں سالگرہ پر دارالحکومت پیانگ یانگ میں اسکیٹنگ فیسٹول شروع ہو گیا ہے ،جہاں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی اسکیٹرز بھی اپنی پرفامنس سے سب کو محظوظ کر رہے ہیں۔یہ فیسٹول تین روز تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب کم جونگ دوئم کے اعزاز میں ایک پھولوں کی نمائش بھی رکھی گئی ہے ،جس میں شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔